ابنا: ہندوستان کے سابق رکن پارلیمنٹ اور اس ملک کے ممتاز عالم دین عبیداللہ خان اعظمی نے ریاست آسام میں مسلمانوں کے ہونے والے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ایک سازش کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور حکومت کی جانب سے قتل عام رکوانے کیلئے کوئی موثر اقدام عمل میں نہیں لایا جارہا ہے۔
ہندوستان کے ممتاز عالم دین عبیداللہ خان اعظمی نے بی جے پی کے متنازعہ بیانات کو بھی اپنے ملک میں مسلمانوں کے قتل عام کی ایک وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں اس جماعت کی جانب سے، ووٹ نہ دیئے جانے کی صورت میں مسلمانوں کو ملک سے نکالے جانے کی، دی جانے والی دھمکی کے پیش نظر آسام میں مسلمانوں کے ہونے والے قتل عام جیسے واقعات کا رونما ہونا بعید نہیں سمجھا جاسکتا۔انھوں نے ہندوستان کی کانگریس اور بی جے پی، دونوں جماعتوں پر تنقید کی اور کہا کہ یہ جماعتیں، مسلمانوں سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتیں اور برسراقتدار آنے کی صورت میں وہ مسلمانوں کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دیتیں۔
.......
/169